اوورسیز

امریکہ کی ایران پرحملےکی تیاری، برطانوی اخبار ٹیلی گراف کا بڑا دعویٰ

امریکا ایران پرحملے کا سوچ رہا ہے، بی ٹواسٹیلتھ طیارے منتقل کردیئے گئے، برطانوی اخبار

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہوگئے، برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے بی ٹواسٹیلتھ طیارے امریکا سے منتقل کردیئے ہیں جن کا رُخ مغرب کی جانب ہے۔

برطانوی اخباردی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق فلائیٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو سے چار امریکی بی ٹو بمبار طیارے میزوری میں واقع اڈے سے روانہ ہو چکےہیں۔

اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرنے کا سوچ رہا ہے، امریکی ریاست میزوری کے وٹمین ایئرفورس بیس سے 4 جنگی جہاز ہفتے کی صبح اُڑے، بی ٹو اسٹیلتھ طیارے کے ساتھ ری فیولنگ کے لیے چار ٹینکر بھی تھے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز مغرب کی سمت بحرالکاہل میں امریکی نیول بیس گوام کی سمت جا رہے تھے، جنگی جہاز جزائر چاگوس میں ڈئیگو گارشیا ایئربیس جا سکتے ہیں جہاں سے ایران پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بی ٹو وہ واحد طیارے ہیں، جو 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن کے بارے میں اسرائیل کا اندازہ ہے کہ وہ ایران کی زیر زمین جوہری تنصیب، فردو کو تباہ کرسکتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button