پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کا انڈیا پر جوابی حملہ، اہم فوجی تنصیبات تباہ

انڈیا نے پاکستان کے حملوں سے ہونے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے جنگ بندی کا عندیہ دیے دیا۔

پاکستان نے انڈیا کی جانب سے 7 مئی کو کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں 10 مئی کو ‘آپریشن بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا۔ اس آپریشن کے تحت پاکستان نے انڈین فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں پٹھان کوٹ، اودھم پور، آدم پور، سرسا، بھٹنڈا، ہلوارا، اور اکھنور کے ایئر بیسز شامل ہیں۔

پاکستانی فوج کے مطابق، ان حملوں میں انڈیا کے ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم، براہموس میزائل اسٹوریج سائٹس، اور راجوڑی میں واقع انڈیا ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز تباہ کیا گیا۔اس کے علاوہ پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور انڈیا بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو کی تباہی کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے ڈیڑھ ارب مالیت کے ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے جسے مبینہ طور پر ہائپر سونک میزائیلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران فتح میزائل بھی استعمال کیے گئے، جن کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ اس کے علاوہ سائبر حملوں کے نتیجے میں انڈیا کے پاور گرڈ کے 70 فیصد حصے کو ناکارہ بنایا گیا، جبکہ بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت متعدد انڈین ویب سائٹس ہیک کی گئیں۔

پاکستان کی جانب سے بارہا یہ کہا گیا تھا کہ انڈیا اپنے جارحانہ اقدامات کے جواب کے لیے تیار رہے۔ فوجی حکام کے مطابق گزشتہ رات انڈیا کی جانب سے بھی میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
پاکستان نے اپنی دفاعی حدود کل دوپہر جب کہ انڈیا نے 32 ہوائی اڈوں کو 14 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انڈیا نے ان حملوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے بعض نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔ انڈین حکام نے پاکستان کے حملوں کا موثر جواب دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کشیدگی مزید نہ بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button