اوورسیزتازہ ترین

آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں انڈیا اور چین کی طرف سے مداخلت کی جا سکتی ہے: سکیورٹی انٹیلیجینس کینیڈا

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے 28 اپریل کے انتخابات میں پاکستان اور روس سے بھی ممکنہ مداخلت کا عندیہ دیا ہے

کینیڈا کی سکیورٹی انٹیلیجینس سروس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں انڈیا اور چین کی طرف سے مداخلت کی جا سکتی ہے۔ کینیڈا میں 28 اپریل کو عام انتخابات ہو رہے ہیں۔

پیر کو اوٹاوا میں ایک پریس کانفرنس میں ایجنسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ونیسا لائیڈ نے کہا کہ انتخابات میں داخل اندازی کے لیے ملک دشمن عناصر، آرٹیفیشل انٹیلیجینس (اے آئی) کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ چین، اے آئی ٹولز کے ذریعے کینیڈا کے جمہوری عمل میں مداخلت کرے، جبکہ انڈیا کا ’ارادہ اور صلاحیت‘ ہے کہ وہ کینیڈا کی کمیونٹی اور جمہوری عمل میں دخل اندازی کرے۔
دونوں ممالک نے کینیڈا کی خفیہ ایجنسی کی اہلکار کے خدشات کو مسترد کیا ہے۔

اہلکار نے پاکستان اور روس کے بارے میں بھی کہا کہ وہ بھی ممکنہ طور پر کینیڈا کے خلاف غیر ملکی سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button