
اوورسیزتازہ ترینلائف سٹائل
ترکیہ میں عیدالاضحیٰ پر جانور ذبح کرتے ہوئے 14 ہزار افراد زخمی
وزیر صحت کے مطابق عید کے پہلے دن 14,372 افراد قربانی کے دوران زخمی ہو کر ہسپتال پہنچے۔
ترکیہ میں عیدالاضحیٰ کے پہلے دن جانوروں کی قربانی کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 372 افراد زخمی ہوگئے۔ ترک وزیر صحت کمال میمیسوگلو نے یہ اعداد و شمار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے۔
رپورٹ کے مطابق صرف دارالحکومت انقرہ میں 1,049 افراد زخمی ہوئے، استنبول میں 753، کونیا میں 655، غازیانتپ میں 634 اور مانیسا میں 572 افراد نے مختلف زخموں کے باعث طبی امداد حاصل کی۔
وزیر صحت نے عوام کو یاد دلایا کہ قربانی کی رسمیں صرف پیشہ ور افراد سے ہی کروائی جائیں تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ان افراد کے لیے دعا بھی کی جو قربانی کے دوران زخمی ہوئے۔
ترکیہ میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کا وسیع انتظام کیا جاتا ہے، تاہم غیر تربیت یافتہ افراد کی مداخلت اکثر ایسے حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔