پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایل او سی کا دورہ، عید جوانوں کے ساتھ منائی

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نمازِ عید بھی اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ ادا کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر راولپنڈی کور نے ان کا استقبال کیا۔ نماز کے بعد وطن کی ترقی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

فیلڈ مارشل نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ محاذ پر تعیناتی اور اہل خانہ سے دور عید منانا دفاع وطن کے لیے دی جانے والی قربانی کی اعلیٰ مثال ہے۔

آرمی چیف نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد کو منصفانہ اور دلیرانہ قرار دیتے ہوئے اسے کبھی فراموش نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button