پاکستانتازہ ترینروزگار
ٹرنڈنگ

سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد سے زائد اضافہ

جنوری 2025 میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں بھی 300 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا تھا۔

سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دونوں عہدوں کی نئی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہو گا۔ اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے ماہانہ تھی، جس کے مقابلے میں اب 10 لاکھ 95 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ 500 فیصد سے زائد بنتا ہے۔

یاد رہے کہ جنوری 2025 میں سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تمام اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں بھی 300 فیصد سے زائد اضافہ کیا تھا جسے ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرر دیا گیا تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button