پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی رونقیں، روح پرور اجتماعات

لاکھوں افراد نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے۔

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جس کے بعد لاکھوں افراد نے سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانور قربان کیے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ خطبات میں علمائے کرام نے حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ نماز کے بعد امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملکی ترقی، سلامتی اور فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر سیاسی و عسکری قیادت نے بھی قوم کو عید کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں اتحاد، بھائی چارے اور ایثار کو فروغ دینے پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں نماز ادا کی اور قربانی کے جذبے کو پاکستان کی ترقی کی کنجی قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد اور دیگر سروسز چیفس نے قوم کو عید کی مبارکباد دی اور قومی یکجہتی، امن و ترقی کے لیے دعائیں کیں۔
ملک بھر میں قربانیوں کا سلسلہ کل اور پرسوں بھی جاری رہے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button