0

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ڈالر پھر مہنگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا جب کہ ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 554 کی بلند ترین سطح پر کاروبار کرتا دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ لیول کراس ہو چکا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں