0

نواز شریف پارٹی صدر کب بنیں گے، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔اجلاس 11 مئی کو سہ پہر 3 بجے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس کے دعوت نامے جاری کر دیے گئے۔اجلاس میں شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نامزد کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ تنظیمی عہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں