0

آرمی چیف سے باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

راولپنڈی: باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے ہفتہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کی تعریف کی اور آرمی چیف نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں