0

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بڑی کمی ہو گئی

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ او سی اے سی اور ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے آخر تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 12443000 ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 13970000 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1104000 ٹن ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 6 فیصد اور مارچ کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔ ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں