0

رابی پیرزادہ کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کی معروف سابق گلوکارہ، نغمہ نگار اور میزبان رابی پیرزادہ کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ رابی پیرزادہ کو گزشتہ روز خرابی صحت کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رواں ماہ رابی پیرزادہ کو دوسری بار اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رابی پیرزادہ کی طبیعت 2 اپریل کو اچانک خراب ہوگئی تھی۔رابی پیرزادہ کی نئی پوسٹ کے مطابق ان کی سرجری مکمل اور کامیاب ہے، ان کی حالت اب بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔سابق گلوکارہ کی ٹیم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بیماری یا ان کی صحت کے مسائل پر بات نہیں کی۔رابی کی ٹیم نے ایک نئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ‘آپ کی دعاؤں کا شکریہ، میڈم اب بہتر ہیں، سرجری ہو چکی ہے، وہ (رابی) اپنی قرآن کلاس میں باقی کام کریں گی۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں