0

امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے دینے کی خبروں پر دفتر خارجہ کی وضاحت جاری

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا کو اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کی۔ایک ہفتہ قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا تھا کہ نگراں حکومت یا موجودہ حکومت نے امریکا کو دو فوجی اڈے دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وضاحت چاہتے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کرے کہ یہ ایئربیس موجودہ حکومت نے امریکا کو دیے یا سابق نگراں حکومت نے۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘یہ کافی تشویشناک ہے اور حکومت کو ایوان میں وضاحت کرنی چاہیے کہ (امریکہ کو) اڈے دینے کا فیصلہ کس نے کیا؟’اب ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عمر ایوب کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امریکا کو اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں