0

ایک برس کی غیر حاضری کے بعد ورلڈ اوپن اسکواش ایرینا میں پاکستان کی واپسی

پاکستان ایک سال کی غیر حاضری کے بعد ورلڈ اوپن اسکواش کے میدان میں واپسی کررہا ہے، پاکستان کے جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ خان ورلڈ اوپن اسکواش کے مین ڈرا میں شامل ہوگئے ہیں۔ورلڈ اوپن اسکواش ایونٹ کے مین راؤنڈ کے لیے ڈرا فائنل ہو گیا ہے جس میں پاکستان کے حمزہ خان بھی شامل ہیں۔ ورلڈ اوپن اسکواش 9 سے 18 مئی تک مصر کے شہر قاہرہ میں منعقد ہوگا۔حمزہ خان 10 مئی کو پہلے راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے نکولس مولر کا مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ 2023 میں پاکستان کے کسی کھلاڑی نے ورلڈ اوپن اسکواش میں شرکت نہیں کی تھی جب کہ 2022 میں عاصم خان نے چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی تاہم وہ پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں