0

مسافر وین کھائی میں گر گئی ،5 افرد جاں بحق، 12 زخمی

وادی جہلم میں گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے موئیاں کھاکھیاں میں مسافر وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔اندھیرے اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ریسکیو 1122 اور پولیس اور انتظامی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ مسافر وین گڑھی دوپٹہ سے کائی منجہ جا رہی تھی۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور تین خواتین شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک بچہ بھی لاپتہ ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں