0

قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی زخمی

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے بلے باز اعظم خان دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جی ہاں، اعظم خان بدھ کو ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کر رہی ہے، اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہوگا۔ نیوزی لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہونے جا رہا ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں