0

فیسوں کا اطلاق ، مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ

اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے مفت سروسز پر فیس کا اطلاق کردیا گیا۔ عام تصدیق اور غیر ملکی رجسٹریشن کے لیے 1000 روپے ادا کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کار فرانزک کی فیس 2500 سے بڑھا کر 3500، موٹر سائیکل کی تصدیق کی فیس 500 سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے علاوہ کار کی تصدیق کی فیس بھی 500 سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی پولیس کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں