0

آئندہ دنوں میں سعودی کاروباری شخصیات پاکستان آئیں گی،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ جلد ہی سعودی تاجروں کی آمد سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری میں تیزی آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ قیادت کی سطح پر مفاہمت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ ایک ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح پر ریکارڈ تعداد میں وفود کا تبادلہ ہوا، سعودی عرب کا تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، انتہائی مفید بات چیت ہوئی، عالمی رہنماؤں سے عالمی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں۔ اقتصادی فورم، کثیر الجہتی شعبے۔ باہمی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں