0

پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، سیریز کے پہلے 3 میچز کی میزبانی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔سیریز کے آغاز سے قبل بدھ کی شب دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، ٹریننگ سیشن سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے شرکت کی۔ اس مختصر تقریب میں راولپنڈی سٹیڈیم کے گراؤنڈز مین بھی موجود تھے۔اس موقع پر کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، ہم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں