0

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا،،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول 5 روپے 45 پیسے، ڈیزل 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر، پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ . وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کیا گیا اور یہ 15 مئی تک نافذ رہیں گی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60، 60 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں