0

سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ ،2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم بال بال بچ گئی، ہلاک دہشت گردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور میں فائرنگ کے واقعے میں دو زیر حراست دہشت گرد اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے، جن کی شناخت عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں