0

میرا ورکر بھی فضل الرحمٰن کو شکست دے دے گا،ان کا تو گھر میں ووٹ نہیں ہے ، علی امین گنڈاپورنے مزید کیاکہا ؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میرا کارکن فضل الرحمان کو بھی شکست دے گا، ان کے گھر میں ووٹ نہیں ہیں۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فضل الرحمان ساتھ دینے کو تیار ہیں تو کوئی حرج نہیں، وہ اپنا ریٹ مقرر کرنا چاہتے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ کر جے یو آئی ف میں شامل کیا گیا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں لوگوں کو صحت کارڈ دیں جیسا کہ ہم نے کے پی میں دیا تھا۔ اس نے چالیس سال پنجاب پر حکومت کی اور ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلا جائے، پی ڈی ایم کے تجربے سے ملک کہیں چلا گیا ہے، پی ڈی ایم 2 کا تجربہ کرچکا ہے، ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن پلان جیسے تجربات سے لوگ سوچتے ہیں، مختلف مسائل کا سامنا ہے، شکر ہے کہ انہیں احساس ہو رہا ہے کہ غیر قانونی گھروں پر چھاپے غلط ہیں۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی زبان کو وقتی طور پر روکا جا سکتا ہے، عوام نے الیکشن میں اشارہ دیا، عوام کے اشارے کو سمجھیں، اگر آپ اصلاح کے لیے تیار نہیں تو سزا کے لیے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں