0

پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم کرنا مریم نواز کا نیا دکھاوا ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی مریم نواز کا نیا شو ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیزن میں گندم کے نرخ کم کرکے وہ پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انتظامیہ کو ایکس پر احکامات دے رہی ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا ڈرامہ ہم جانتے ہیں اور اس کی ہدایت کاری کون کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔مریم نواز نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے آج سے روٹی کی قیمت 16 روپے کم کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں