اوورسیزتازہ ترینلائف سٹائل
ٹرنڈنگ

عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد جاری، 755،00 سے زیادہ عازمین پہنچ چکے

پاکستان سے اب تک 244 پروازوں کے ذریعے 55،642 عازمین سرزمینِ مقدس پہنچ چکے ہیں۔

دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکام کے مطابق اب تک 7 لاکھ 55 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ان میں سے 725,297 ہوائی اڈوں کے ذریعے، 27,225 زمینی راستوں سے اور 2,822 سمندر کے ذریعے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق حج کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ لاکھوں زائرین آرام اور سہولت کے ساتھ اپنی عبادات انجام دے سکیں۔

مکہ مکرمہ کے نائب امیر اور وزیر حج سمیت متعلقہ حکام نے مقدس مقامات پر جدید سہولیات، حفاظتی اقدامات، اور طبی سہولتوں کا تفصیلی معائنہ کیا ہے تاکہ بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت اسلامی امور کے تحت چلنے والے "مہمانِ حرمین شریفین” پروگرام کے تحت شاہ سلمان کی خصوصی مہمان نوازی میں فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کے 1,000 افراد بھی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستان سے بھی بڑی تعداد میں حجاج سعودی عرب جا چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق، اب تک 244 پروازوں کے ذریعے 55,642 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ آج مزید 4,558 عازمین 19 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ نے بتایا کہ حج کی پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی اور پاکستانی عازمین کو مکہ اور مدینہ میں معیاری رہائش اور کھانے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا جلد سعودی عرب کا دورہ بھی موقع ہے تاکہ جاری حج انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button