اوورسیزتازہ ترینلائف سٹائل
ٹرنڈنگ

انڈیا میں پاکستان دشمنی میں مٹھائیوں کا نام بدل دیا گیا

کنڑ زبان میں پاک کا مطلب میٹھا ہے، مگر انڈیا میں اسے پاکستان سے جوڑ کر نفرت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انڈیا میں پاکستان کے نام سے نفرت کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے جہاں راجستھان کے شہر جے پور میں کئی برسوں سے بنائی جانے والی مٹھائیوں کے ناموں میں سے لفظ ‘پاک’ نکال کر ‘شری’ لگا دیا گیا ہے۔

ویب سائٹ ‘مشابل’ کی رپورٹ کے مطابق مٹھائی بنانے والے دکاندار نے نام میں تبدیلی پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بعض لوگوں کی جانب سے اعتراضات اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کی ہے۔

یہ مٹھائیاں جو پہلے ‘موتی پاک، میسور پاک، آم پاک، گوند پاک’ اب ‘موتی شری، میسور شری، آم شری، گوند شری’ کے نام سے بیچی جا رہی ہیں۔

یہ بات دلچسپ ہے کہ لفظ پاک کنڑ زبان میں میٹھے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، مگر انڈیا میں بڑھتی ہوئی نفرت اور سیاسی کشیدگی کی وجہ سے اس تاریخی نام کو بھی تبدیل کرنا پڑا۔

اسی طرح کچھ دن پہلے انڈیا کے شہر حیدرآباد میں مشہور ‘کراچی بیکری’ پر انتہا پسندوں نے حملہ کرکے اس کا نام بدلنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ بیکری تقسیم ہند کے بعد کراچی سے ہجرت کرنے والے ہندوؤں نے قائم کی تھی اور انڈیا کے کئی شہروں میں اس کی شاخیں موجود ہیں۔

بظاہر دونوں ممالک میں جنگ بندی ہو چکی لیکن عوامی سطح پر نفرت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، بالخصوص انڈیا میں پاکستان سے جڑی ہر چیز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو تشویشناک ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button