
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔
کونسل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو عالمی امن و سلامتی کے سنگین خطرہ ہے۔ کونسل کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ اس حملے کے ذمہ دار، منصوبہ ساز، مالی معاونین اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اعلامیے میں تمام ریاستوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ میں لایا جا سکے۔
خضدار میں ہونے والے اس افسوسناک حملے میں اب تک 5 طلبہ و طالبات سمیت 7 افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔