0

پشین جلسے میں اپوزیشن کی پارلیمنٹ اور اداروں سے متعلق قرار داد

پشین جلسہ میں اپوزیشن کی جانب سے قراردادیں پیش کی گئیں۔ جس کے مطابق پارلیمنٹ کو خود مختار اور اداروں کی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔پشین میں اپوزیشن نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت پہلا جلسہ کیا۔ جس سے عمر ایوب، محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ انتخابی نتائج مرتب کرکے ملک بھر میں فیم 45 کے تحت اعلان کیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔علاوہ ازیں اپوزیشن اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے تمام ادارے عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ کے تابع ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں