0

پاکستان میں رواں مالی سال خطے میں مہنگائی سب سے زیادہ، معاشی شرح نمو کم رہنے کی پیشگوئی،اچانک خبر نے شہریوں کے ہوش اُڑ ا دیئے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال 2023-2024 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی اور خطے میں سب سے کم اقتصادی شرح نمو ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں رواں مالی سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 1.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اے ڈی بی نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 25 فیصد رہے گی۔ فیصد. نے بھی کیا ہےرپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مالدیپ میں افراط زر کی شرح 3.2 فیصد، نیپال میں 6.5 فیصد اور سری لنکا میں 7.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت میں اقتصادی ترقی کی شرح 7 فیصد، بنگلہ دیش میں اقتصادی ترقی کی شرح 6.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، جب کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح انڈونیشیا، ملائیشیا سے کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ فلپائن ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح سنگاپور، تھائی لینڈ، ویتنام سے کم رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سری لنکا کی اقتصادی ترقی کی شرح رواں مالی سال میں پاکستان کے برابر رہنے کا امکان ہے، یعنی 1.9 فیصد۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں آئندہ سال سیاسی استحکام نظر آرہا ہے، پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح بھی 15 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔ کہا گیا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات کے نتائج سامنے آرہے ہیں، معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا نفاذ ناگزیر ہے، پاکستان کی معیشت بتدریج بہتر ہورہی ہے، زراعت اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں