0

خواتین کو مکھیاں کہنے کے عدنان صدیقی کے بیان سے متفق ہوں، رابی پیرزادہ

کراچی: سابق اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خواتین کو شہد کی مکھی کہنے کے بیان سے متفق ہوں۔رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ تمام خواتین نہیں بلکہ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے تمام خواتین کو برا سمجھا جاتا ہے۔ خواتین اداکاروں اور گلوکاروں سے لپٹ جاتی ہیں اور ان کے ساتھ تصویریں بنوانے کے لیے الٹی حرکتیں کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عدنان صدیقی کے اس بیان سے متفق ہیں کہ خواتین کو شہد کی مکھی کہا جاتا ہے لیکن مرد بھی شہد کی مکھی اور مچھر ہیں۔ عدنان صدیقی کو ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے لیکن حقائق کو بھی دیکھنا چاہیے۔ شہد کی مکھی کا چھتا کہنا غلط ہے، لیکن اپنی عزت کرو۔رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں علی ظفریا عاطف اسلم کے ساتھ کنسرٹ کرتی تھی تو لڑکیاں آتی تھیں اور گلوکاروں سے چپک جاتی تھیں اور ایسی جگہ آٹوگراف لیتی تھیں کہ آدمی حیران رہ جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اداکار اور گلوکار نہ صرف غیر شادی شدہ ہیں بلکہ شادی شدہ ہیں حتیٰ کہ پانچ بچوں کی مائیں بھی انہیں پیغامات بھیجتی ہیں اور محبت کا اظہار کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں