0

ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ پاکستان بدستور فائنل کی دوڑ میں شامل

کراچی: پاکستانی ٹیم ابھی تک ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ میں ہے جب کہ ٹاپ 2 سائیڈز میں جگہ بنانے کے لیے بقیہ 4 سیریز کے نتائج اہم ہوں گے۔پاکستانی ٹیم موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے، اس نے اس دور کا آغاز شاندار انداز میں سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-2 سے شکست دے کر کیا لیکن پھر آسٹریلیا کا مشکل ترین دورہ آیا۔ جس میں زبردست فائٹ کے باوجود پاکستان ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اس کا فیصد کم ہوا، 2 فتوحات اور 3 شکستوں کے باعث اس وقت پاکستان کا فیصد 36.66 ہے۔ جبکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 22 ہے، سست اوور ریٹ کی وجہ سے 2 پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں