0

امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے بیٹے نیاز محمد کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر ترجمان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا اختر ولی نے کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا غلط فیصلہ ہے، مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا کے باقی حصوں کو نظر انداز کرنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔اختر ولی کے مطابق ایسے فیصلوں پر تنقید اور ردعمل جائز اور فطری ہے، پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن احساس محرومی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام وزارتیں اور عہدے ایک گھر میں چلے جائیں تو اس سے اچھا پیغام نہیں جائے گا، اس لیے مرکزی قیادت کو اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں