0

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کے جونکے آنے لگے،،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی

اوگرا نے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کردی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کردی، گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا، اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جی کی نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے، اپریل کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے 34 پیسے تھی، گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2813 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے، اپریل کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2954 روپے 3 پیسے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں