0

’اسٹیبلشمنٹ سے چھپ کر نہیں سب کے سامنے بات ہوگی‘وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پو ر نے ختمی فیصلہ کرلیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے چھپ کر نہیں سب کے سامنے بات کریں گے۔،وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد میں شروع سے ہی مذاکرات کے حق میں ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات سب کے سامنے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فنڈز نہ دیے تو خاموش نہیں رہوں گا، اپنا حق مانگ رہا ہوں اور فنڈز لیتا رہوں گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے، پی ڈی ایم ٹو کی حکومت میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں حالات پرامن تھے، ہماری پہلی ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیشن جج کو سیکیورٹی فورسز نے بازیاب کرایا اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں