0

عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

کراچی: پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین اور شہد کی مکھیوں کا موازنہ کرنے والے اپنے حالیہ بیان پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اسے مزاحیہ انداز میں کہا، میرا کسی کو ناراض کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ حال ہی میں عدنان صدیقی نے میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی، گفتگو کے دوران عدنان صدیقی کے ہاتھ پر شہد کی مکھی آگئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور شہد کی مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے۔عدنان صدیقی نے کہا کہ آپ جتنا زیادہ خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ اتنی ہی آپ سے دور بھاگیں گی اور جب مرد ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموش بیٹھتا ہے تو عورتیں شہد کی مکھی کی طرح ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جاتی ہیں۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ مکھی کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے تو یہ بھاگ گئی لیکن جیسے ہی وہ خاموش بیٹھے تو مکھی ان کی ناک پر آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں