0

معلوم نہیں کاجول سے شادی کیوں کی، اجے دیوگن

اداکار اجے دیو گن اور انکی اہلیہ کاجول بالی ووڈ کی بہت زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑیوں میں شامل ہیں، تاہم اجے پھر بھی کہتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ انہوں نے کاجول سے شادی کیوں کی۔ دونوں کے پرستار انہیں آپس میں دوستانہ طنز و مزاح اور بالکل مختلف مزاج رکھنے کے باوجود نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ انہیں سراہتے بھی ہیں۔ تاہم 54 سالہ اجے کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی 49 سالہ بیوی اخلاق اور خیالات کے لحاظ سے بہت ملتے جلتے ہیں۔ اجے دیوگن کا ایک پرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے جہاں پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کئی ہٹ فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے والے اجے سے میزبان نے پوچھا کہ انہوں نے کاجول سے شادی کیوں کی؟ جس پر اجے نے جواب دیا، ’’دراصل، میں یہ بھی نہیں جانتا کہ میں نے کاجول سے شادی کیوں کی‘‘۔ اجے نے کہا، “میرا مطلب ہے کہ ہم ملے اور پھر ہم بہت اچھے سے مل گئے۔”اور شادی کی پیشکش کیے بغیر ایک دوسرے کو آزمانا شروع کر دیا اور آخر کار ہم نے شادی کر لی۔ واضح رہے کہ دونوں کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی، ان کے ایک ساتھ دو بچے بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں