0

راحت فتح علی درندہ صفت ہونے کیساتھ منافق بھی ہیں، ساحر علی بگا

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے ساتھی موسیقار راحت فتح علی خان کو منافق کہہ دیا۔ساحر علی بگا کا شمار ان موسیقاروں میں ہوتا ہے جو پاکستانی میوزک انڈسٹری پر کئی سالوں سے راج کر رہے ہیں، انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو سپر ہٹ ٹائٹل گانے بھی دیے ہیں جبکہ کئی پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام بھی کیا۔گلوکار نے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور قوال راحت فتح علی خان کے لیے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں۔ دونوں موسیقار کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان ایک درندہ ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، خدا اس منافق پر لعنت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں