0

19 واں روزہ؛محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے 19 واں روز ہ کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا اعلان کیا ہےرپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور دیگر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے اور آندھی/گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب میں بارش ہوئی۔ ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں