0

چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق

امبرج: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چھاتی کے کینسر سے صحت یاب ہونے والے افراد میں دوسرے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی محققین نے اپنی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ چھاتی کے کینسر سے صحت یاب ہونے والے شخص کو دوسرے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے لیکن پھر بھی یہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جنہیں کبھی چھاتی کا کینسر نہیں ہوا تھا۔ کینسر نہیں ہوا۔برطانیہ میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے ایک محقق اور اس تحقیق کے سینئر مصنف اینٹونیس انتونیو نے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والوں میں دوسرے کینسر کے خطرے کے حوالے سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔انتونیس اور ان کی ٹیم نے چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والے 580,000 سے زائد خواتین اور 3,500 سے زائد مردوں کے اعداد و شمار کو دیکھا جن میں 1995 اور 2019 کے درمیان چھاتی کے کینسر کی ابتدائی تشخیص ہوئی تھی۔محققین نے پایا کہ چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والی تمام خواتین میں دوسری چھاتی میں ٹیومر پیدا ہونے کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں دوگنا تھا جنہیں پہلے کبھی چھاتی کا کینسر نہیں ہوا جب کہ شفایاب ہونے والے والے مردوں دوبارہ کینسر کا خطرہ 55 فیصد زیادہ تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں