0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

کراچی: وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور وزیر خزانہ کے دورہ واشنگٹن میں اہم پیش رفت، آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی منظوری، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی۔ مثبت اقتصادی اشاریوں اور توقعات کے ساتھ، 100 انڈیکس نے نئے تاریخی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 403 پوائنٹس کی تیزی رہی جس کے نتیجے میں انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 73000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔. 100 انڈیکس 73099 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ سرمایہ کار نجکاری کے منصوبے پر پراعتماد ہیں، آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی ہے جس کے باعث کاروبار میں مسلسل تیزی آرہی ہے اور انڈیکس نئی بلندیوں کی جانب اڑ رہا ہے۔ مقامی فنڈز اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری جاری ہے۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات اور جاری پروگرام کی آخری قسط کے ممکنہ اجراء، نئے قرضہ پروگرام کے حصول کے لیے مذاکراتی دور کا آغاز جیسے عوامل کیپٹل مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار اور مقامی فنڈز سیکٹرل بنیادوں پر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کا گراف اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں