0

پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ آج پاکستان کے دوسرے معاشی جائزے اور 1.1 بلین ڈالر کی قسط کی منظوری دے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع ہے۔ پاکستان کا کیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد پاکستان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت تیسری اور آخری قسط وصول کرے گا۔اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 بلین ڈالر مل چکے ہیں جبکہ پاکستان نے معاہدے میں رہتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عمل کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے نئے پروگرام کے لیے اقتصادی ٹیم کے مذاکرات اگلے ماہ ہوں گے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد نئے قرضہ پروگرام کے تحت مذاکرات کے لیے مئی میں پاکستان آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں