0

چین نے بشام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر اہم بیان دیا ہے،خبر پڑ ھ کر یقین نہیں کر پائیںگے

شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی قافلے پر خودکش حملے پر چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اہم بیان جاری کردیا۔ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا سرکاری حیثیت سے قطع نظر۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فروغ دینا بھی ہمارا سرکاری موقف ہے۔ہم پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دونوں طرف کے عوام کو فوائد پہنچانے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور بشام واقعے کی تحقیقات کے لیے چین سے آنے والی تحقیقاتی ٹیم کو بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ شانگلہ کے علاقے بشام میں 26 مارچ کو… چینی قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 چینی شہری جاں بحق ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں