0

موسلادھار بارشوں کا تیسراسپیل، محکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا

محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے شروع ہونے والا بارش کا نظام مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے جس کے باعث آج وسطی اور شمالی پنجاب میں شدید بارشیں ہوں گی۔ لیکن بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے اضلاع جیکب آباد اور شکارپور میں بھی بادل برسے، اسی طرح بارش کا نیا سلسلہ ایک بار نیلم آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا، صبح سے شروع ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد کردیا، نیلم چلہانہ تا شاردہ شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ جبکہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر آنے والی سلائیڈ کی صفائی کا عمل کل سے جاری ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ژالہ باری ہوئی، بلوچستان میں بارش نے تباہی مچادی، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طور پر 21 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، یہ بارش 29 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے لاہور شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور شہر میں آج سے 29 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے جبکہ ہوا 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جا سکتا ہے، اس کے علاوہ لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 99 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہور آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں 10ویں نمبر پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں