0

طالبان کی ذمہ داری ہے دہشت گردوں کو محفوظ جگہ نہ دیں، امریکا کابیان آگیا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان پر واضح کردیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو کوئی محفوظ جگہ نہ دینا ان کی ذمہ داری ہے۔ انسداد دہشت گردی کے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں۔ وہ دہشت گرد گروپوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف چوکس رہیں گے۔ میتھیو ملر سے خطے میں داعش کے خطرات کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کیا کارروائی کر رہا ہے؟ میتھیومولر نے کہا کہ ہم ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف تیار ہیں، فروری 2022 میں صدارتی حکم کے ذریعے داعش سمیت دہشت گرد گروپوں کو نشانہ بنانا۔ داعش کے رہنما حاجی عبداللہ پر کابل میں کامیاب فضائی حملہ کیا گیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل میں آپریشن کے دوران القاعدہ کا امیر بھی مارا گیا، الظواہری بھی امریکی فضائی حملے میں مارا گیا۔ میتھیو ملر نے کہا کہ وہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ ہم پرعزم ہیں کہ افغانستان پھر کبھی دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہیں بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں