0

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ، وزیر قانون نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہو رہی ہے۔ فیصلوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے حوالے سے چیف جسٹس نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خطوط پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں گزشتہ روز سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا جو آج پھر ہوگا۔اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی اور قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس 5 اپریل کو طلب کر لیا ہے جس میں پاکستان بار کونسل آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ موجودہ صورتحال پر.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں