0

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چھوٹے کاروباروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن کے لیے حمایت کا اعلان کر دیا

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن چھوٹے کاروباروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن کی حمایت کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو دستاویزی شکل دینے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انور کاشف ممتاز کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دی جائے تو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ حکومت نے سوچ سمجھ کر نیشنل بزنس رجسٹری، تاجر دوست سکیم متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایک عرصے سے کوششیں جاری ہیں۔، وہ کوششیں ایڈہاک بنیادوں پر تھیں۔ اسکیم کے تحت چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو 30 اپریل 2024 تک انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 181 کے تحت رجسٹر کرانا ہوگا، 30 اپریل کے بعد تاجروں کو انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 182 کے تحت رجسٹر کیا جائے گا۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ کام آئی ایم ایف کے اصلاحاتی منصوبے میں ہونا ہے، یکم اپریل سے رجسٹریشن کا عمل کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے شروع ہوگا، جب کہ منصوبے پر عملدرآمد ایک حکومت کے لئے کام. یہ ایک چیلنج ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں