0

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سیلسیس کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے اور ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ دوسری جانب مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس سے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو صوبے کے 16 اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو مغرب سے بارشوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوا جس کے باعث ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ خضدار میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ۔ ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ پاکپتن، خوشاب، ظفروال، اسکردو اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ دیوسائی سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لاہور شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت کم ہوگیا، موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا، ایئر کوالٹی انڈیکس 161 پر ریکارڈ کیا گیا جب کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں