0

رمضان میں عمرہ زائرین کیلیے 3 اہم شرائط

بھارت میں شرابی باپ نے فون پر اونچی آواز میں بات کرنے پر بیٹے کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگپور کے ایک گاؤں میں ایک باپ نے مبینہ طور پر اپنے 28 سالہ بیٹے کو فون پر اونچی آواز میں بات کرنے پر جھگڑے کے بعد قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کو ناگپور شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور پیرا گاؤں میں پیش آیا۔ بیٹے کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ کاکڑے نے بیٹے سورج کو اسٹیل راڈ سے مارا جب اس نے فون پر اونچی آواز میں بات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے وقت باپ بیٹا نشے میں تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم باپ کو گرفتار کر کے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں