0

پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی وجہ سے ہے، وزیر دفاع کاحیران کن بیان آگیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ افغانستان ہے، اسلام آباد کی کوششوں کے باوجود کابل اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیش نظر سرحدی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے جاننے کے باوجود وہ پاکستان کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔ .انہوں نے واضح کیا کہ پاک افغان سرحد پوری دنیا کی روایتی سرحدوں سے مختلف ہے، پاکستان کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر سرحد پر تمام بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی جانب سے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اسلام آباد پڑوسی ملک کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتا۔وائس آف امریکہ میں شائع ہونے والے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ طاقت کا استعمال آخری حربہ ہے، ہم افغانستان کے ساتھ کوئی مسلح تصادم نہیں چاہتے۔عبوری حکومت نے کہا کہ اس کی سرزمین پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں آٹھ افراد مارے گئے۔اس سے ایک روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت سرحد پار سے کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے مل بیٹھنے کی دعوت بھی دی۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں