0

ماہ رمضان میں بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری، سیلز ٹیکس سمیت صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد: نیپرا بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، نیپرا بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔سی پی پی اے نے فروری 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس سے سیلز ٹیکس سمیت صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ پانی سے بجلی کی پیداوار 24.77 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں