0

یہ تو پھر ہوناہی تھا امریکہ کی پاکستان پر معاشی پابندیاں لگانے کی دھمکی،امریکہ نے پاکستان کو ایران گیس لائن منصوبے سے باز رہنے کا کہہ دیا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کیے تو اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ سب کو مشورہ دیتے ہیں۔ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مشورہ ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے پہلے اس پر غور کریں۔ اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا کہ ہم اس پائپ لائن کی ترقی کی حمایت نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ 23 ​​فروری کو ایرانی سرحد سے گوادر تک 81 کلومیٹر طویل پائپ لائن پر نگران کابینہ کی توانائی کمیٹی نے منظوری دی تھی جب کہ گزشتہ روز وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا۔کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا سے بات کی جائے گی اور امریکا سے مراعات کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں